کراچی: فورسز کی کارروائی، کئی درجن ازبک ، تاجک باشندے گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 درجن سے زیادہ ازبک اور تاجک باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ کراچی ایر پورٹ پرحملے کے بعد پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارراوائیوں کے دوران گرفتار ازبک اور تاجک باشندوں کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں۔ تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔