زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر سے نیچے آگئے

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 39 کروڑ ڈالر کمی سے 9 ارب 99 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر بھی پانچ ارب ڈالر سے گر گئے۔

ایک ہفتے کے دوران اڑتیس کروڑ ڈالر کمی سے سٹیٹ بینک کے ذخائر چار ارب بیاسی کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر کمی سے پانچ ارب سترہ کروڑ ڈالر ہو گئے۔