کراچی میں غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا پر ڈپٹی رجسٹرار سمیت نادرا کے 3 ملازم گرفتار

Nadra

Nadra

کراچی (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا پر نادرا کے دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار سمیت 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو شناختی کارڈز کے اجرا کی تحقیقات کے بعد کیماڑی میں واقع نادرا کے دفتر پرچھاپہ مارا گیا جس کے دوران ڈپٹی رجسٹرار سمیت 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا اہلکاروں نے 15 افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بنائے جن میں سے 4 افغان باشندے پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک چلے گئے جب کہ نادرا کو متعدد بار وضاحت کے لئے ایف آئی اے دفتر طلب کیا گیا اور جواب داخل نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے کارروائی کے دوران نادرا آفس ریکارڈ بھی تحویل میں لے کر تفتیشی دائرہ کار کو مزید وسیع کردیا۔