کراچی میں فوج بلانے کی مخالفت کریں گے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

سندھ (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلات سندھ شر جیل انعام میمن نے کہا ہے حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں فو ج بلا نے کے مطالبے کی مخالفت کرے گی۔

کراچی میں فوج بلانے کے مطالبے پر وزیر اطلات سندھ شر جیل انعام میمن نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی کا امن خراب اور فوج بلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے لیئے پو لیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔