کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے 700 سابق فوجی اہلکاروں کو پولیس کانسٹیبل کے طور پرشہر کے حساس علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔
کراچی میں جاری بے امنی پر قابو پانے کے سندھ حکومت نے ایک ہزار سابق فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ پولیس میں 700 سابق آرمی اہلکاروں کو کانسٹیبل کے طور پر بھرتی کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سابق فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید موثر بنانا ہے۔ تعینات کئے گئے 700 اہلکاروں میں سے 150 ضلع غربی میں تعینات ہیں۔
کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن اور منگھوپیر سمیت ملحقہ علاقوں میں سابق فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔