کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ سابق پولیس چیف کے بھائی یوسف خان نے شاہد حیات کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
شاہد حیات طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور اسی عارضے کے سبب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
شاہد حیات پولیس سروسز گروپ گریڈ 21 کے سینئر افسر تھے جبکہ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) میں بھی بطور ڈائریکٹر خدمات سر انجام دیں۔
شاہد حیات نے انٹیلیجنس بیورو میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس بھی رہے، اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا پولیس میں بھی خدمات انجام دیں۔