کراچی: سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوگئے۔یوسف رضا گیلانی کی آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں انسداد کرپشن کی عدالت کے باہر موجود تھی۔

کارکن یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے حق میں شدید نعرے بازی کر رہے تھے ۔ یاد رہے پیپلزپارٹی کی ہی صوبائی حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی تھی۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کے 17 جون کے لئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے اس اسکینڈل کے 7 مقدمات میں وارنٹ جاری کئے، ان مقدمات میں ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو مفرور ظاہر کیا تھا۔