اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اورسینیٹرنسرین جلیل نے پیر کو وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی اور بجٹ میں کراچی کے چار اہم منصوبوں کیلیے رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیر خزانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کووہ سہولیتں فراہم نہیں کی جارہی ہیں جوانھیں ملنی چاہئیں،شہری موجودہ صورتحال میں پریشان ہیں ،مسائل فوری حل کیے جائیں۔
سینٹر نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی ہر سال قومی خزانے میں 70 فیصدسے زائد ریونیو جمع کراتا ہے، لیکں اسے اس حساب سے ترقیات بجٹ میں حصہ نہیں ملتا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں رہنماؤں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کراچی کے چاروںپروجیکٹس مکمل کیے جائیں گے، چاروں منصوبوں کیلیے آیندہ مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص کردی ہے۔