وڈھ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت اور پارٹی کی ذیلی سماجی تنظیم دردوار اور دارالصحت کراچی کے زیر اہتمام آر ایچ سی وڈھ میں فری میڈیکل کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہی۔
بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ، ان کے صاحبزادے گورگین مینگل، بی این پی کے سینئر رہنماء اور ایم پی اے میر حمل کلمتی ، سردار اسد اللہ خان مینگل و دیگر سینئر پارٹی رہنمائوں نے دن بھر کیمپ کی نگرانی کرتے رہے۔
دوسرے روز میڈیکل کیمپ میں وڈھ ،خضدار، اورناچ، نال، کرخ، زیدی،بیلہ، سارونہ، آڑنجی، کنجڑماڑی، فیروز آباد و دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں مریضوں کو لایا گیا اور رورل ہیلتھ سینٹر وڈھ میں جاری میڈیکل کیمپ میں کراچی و کوئٹہ کے مایہ ناز و ماہر امراض ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور علاج معالجے کیلئے ادویات کی اور جراہی بھی کی گئی۔
فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظا مات کئے گئے تھے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی سیکورٹی کی نگرانی اور انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔تاہم لوگوں کی جمغفیر رش میں کوئی ناخوشگور واقع پیش نہیں ہوا۔ ماہر امراض چشم پر انتہائی رش ہونے کی وجہ سے خضداراور حب سے مزید دو ماہر ین امراض چشم طلب کرلئے گئے۔
کیمپ کے دوسرے روز آنکھوں کے 43آپریشن سمیت دیگر مختلف آپریشن کئے گئے ۔ کیمپ میں دوسرے روز بھی پہلے روز کی طرح مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ کیمپ 28مارچ کو بھی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔