کراچی : فرنٹیئر کالونی میں رینجرز آپریشن،ایک ہزار سے زائد اہل کار شریک

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)کراچی فرنٹیئر کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے،جس میں خواتین اہلکاروں سمیت ایک ہزار سے زائد رینجرز جواں حصہ لے رہے ہیں۔کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں رات گئے سے رینجرز کا بڑا سرچ آپریشن جاری ہے،رینجرزآپریشن میں ایک ہزار سے زائد جوان حصہ لے رہے ہیں۔

رینجرز ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکار،تربیت یافتہ کمانڈوز،سراغ رساں کتے بھی شریک ہیں،جبکہ آپریشن جرائم پیشہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے،آپریشن میں رینجرز کے موٹر سائیکل سوار دستے بھی شریک ہیںجبکہ مخبروں کی نشاندہی پر متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔