کراچی میں پھلوں کی بہار، مہنگائی کے سبب خریدنا محض خواب

Fruit

Fruit

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موسم کے پھلوں کی بہار ہے ،لیکن مہنگائی کے سبب لوگوں کیلئے پھل خریدنا محض خواب ہوگیا ہے۔ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں ہر طرف موسمی پھل نظر آرہے ہیں ،لیکن گرمی کی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے۔

مہنگائی کے سبب پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتے جارہے ہیں، پھل فروش کا کہنا تھا کہ منافع خور مارکیٹ میں وقت سے پہلے ہی پھل لے آتے ہیں تاکہ زیاہ دام ملیں، پھر یہ پھل غائب ہوجائیں گے تا کہ رمضان میں مہنگے داموں فروخت کیے جاسکیں۔

حکومت کی جانب سے اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کے تعین کے باوجود کراچی میں پھل فروش من مانے داموں پر پھل فروخت کررہے ہیں۔ محکمہ پرائس کنٹرول کا عملہ منظر سے غائب ہے۔حکومت کو چائیے کہ پھلوں اور دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے واضح اقدام کرے تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔