کراچی : فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ
Posted on June 5, 2017 By Majid Khan کاروبار, کراچی
Furnace Oil Prices
کراچی (جیوڈیسک) درآمدی فرنس آئل کی قیمت میں 1024 روپے فی ٹن کا اضافہ سے عوام کے لئے بجلی مزید ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
عوام کے لئے بری خبر ، بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن اب مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
درآمدی فرنس آئل کی قیمت 1024 روپے اضافے سے 46 ہزار 903 روپے فی ٹن تک پہنچ چکی ہے۔
جبکہ جون 2016 سے جون 2017 کے درمیان اب تک فرنس آئل کی قیمت میں 15 ہزار402 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام کے لئے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com