کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے بوہری بازار میں مسلح افراد سنار کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کرلے گئے، کراچی کا بارونق علاقہ بوہری بازار جہاں روزاناہ کروڑں کا کاروبار ہوتا ہے، یہ علاقہ سی آئی اے سینٹر کے قریب واقع اور ہزاروں افراد کے روزگار کا وسیلہ ہے۔
پتلی پتلی گلیوں میں واقع دکانوں پر ڈاکے کا خیال بھی کسی کے ذہن میں نہیں آسکتا لیکن شہر کے ڈاکو ان گلیوں میں بھی آ دھمکے، دکان میں داخل ہوئے، دکان میں موجود افراد کو اسلحہ کی نوک پر رکھا اور سونا لوٹ کر چلتے بنے، نہ کسی پولیس نے انکا راستہ روکا نا ہی رینجرز کو اس کارروائی کا پتہ چلا، واقعہ کا پتہ چلا تو صرف صرافہ ایسوسی ایشن کو جس نے ڈکیتی پر شدید احتجاج کیا ہے۔