کراچی: گینگ وار کے ملزم سمیت 5 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے، دوسری جانب رینجرز اور پولیس کی 2 مختلف کارروائیوں میں گینگ وار کے ملزم سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہو ئے جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

لیاری کے علاقے دریا آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران گینگ وار ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ہو نے والے ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم بھتا خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کا تعلق شکیل بادشاہ گروپ سے بتا یا جاتا ہے۔