کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں قائد جزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہناہے کہ کراچی میں اسکولوں کی سیکیورٹی پر خدشات ہیں۔ دہشگروں کا بلاامتیاز خاتمہ ہونا چاہیے۔ شہر سے گینگز کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میںعزیر بلوچ کی گرفتاری کے سوال پر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ شہر سے گینگز کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حماد صدیقی کو جانتے ہیں ؟؟ تو انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ دہشتگردوں کا بلا امتیاز خاتمہ ہونا چاہیے۔
خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ تین سال سے تھر میں اقدامات کا تو ذکر کررہے ہیں مگر ہلاکتوں کے اسباب نہیں بتا رہے، تھر میں ہلاکتوں پر بحث ایوان میں جاری رہے گی۔