کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے گارڈن اور ماڑی پور سے تین افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھوبی گھاٹ کشتی مسجد کے قریب کچرا کنڈی سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملیں جنھیں سول ھسپتال منتقل کیا گیا۔
ھسپتال زرائع کے مطابق تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں ماردی گئیں۔ ماڑی پور کران سینما کے قریب سے بھی بوری بند لاش ملی۔