کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ ، سب انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گارڈن پولیس چوکی کے قریب فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور شدید زخمی ہوگیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردیں۔