کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Cylinder Blast

Cylinder Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عائشہ منزل کے قریب سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

عائشہ منزل کے قریب غبارہ فروش کی ریڑھی پر رکھا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ میں عباس نامی شخص جاں بحق جبکہ غبارہ فروش زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔