کراچی : گیس کے اخراج سے فیکٹری میں 20 خواتین بے ہوش، آسیب کا بھی انکشاف

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع فیکٹری میں گیس کے اخراج سے خواتین ورکرز بے ہوش ہو گئیں۔

لانڈھی کے علاقے میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے وہاں کام کرنے والے ورکز بے ہوش ہو گئے جن میں بیس خواتین شامل ہیں۔ خواتین کو ایمبولینسز سے جناح ہسپتال لایا گیا ہے۔ جناح ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر شیریں جمالی کا کہنا ہے کہ ابتک ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے 25 خواتین جناح ہسپتال لائی گئی ہیں۔کسی خاتون کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

جناح ہسپتال پہنچنے والی خواتین خوفزدہ ہیں ان ورکرز کا کہنا ہے کہ فیکٹری کیواش روم کی جانب جو جاتا ہے اس جگہ ورکرز کی طبعیت خراب ہو جاتی ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ فیکٹری میں اثرات ہیں، ایک بابا بھی پڑھنے آتے ہیں ادھر فیکٹری میں قرآن شریف کی تلاوت شروع کر دی گئی ہے۔