کراچی : برنس روڈ پر گیس لیکیج دھماکے کے 4 زخمی دم توڑ گئے

Karachi Died

Karachi Died

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے برنس روڈ میں عمارت میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے 4 زخمی دم توڑ گئے۔

کھارادر کے علاقے برنس روڈ پر واقع عمارت کے ایک فلیٹ میں 15 مئی کو اے سی پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں گیس سیلنڈر محفوظ تھا اور دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا تھا۔

دھماکے کے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم 4 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے افراد کے جسم 80 سے 90 فیصدتک جھلس چکے تھے جب کہ تین متاثرہ افراد تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔