کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر تمام اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس آج سہ پہر کراچی میں طلب کر لیاہے۔ وزیر اعظم ہاوس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف، اے این پی، مسلم لیگ فنکشنل، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، سنی تحریک سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیر اعظم کراچی کی امن وامان کی صورت حال پرسیاسی جماعتوں کے رہنماں کانکتہ نظر معلوم کرنے کیساتھ انہیں حکومت کی پالیسی پربھی اعتمادمیں لیں گے۔ وزیر اعظم سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد گورنر ہاوس میں ملاقات کریں گے۔
جبکہ وزیر اعلی سندھ، پیپلز پارٹی کے نمائندے، تاجر اور ذرائع نمائندے بھی وزیر اعظم سے ملیں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کو کراچی میں امن وامان پر الگ سے بریفنگ دی جائیگی۔ وزیر اعظم کل کراچی میں امن وامان پر وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔