کراچی:گھگر پھاٹک کے قریب رینجرز کا مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بن قاسم میں گھگر پھاٹک کے قریب رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گھگر پھاٹک کے قریب کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا

جس پر دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر دستی بم حملے اور فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور دستی بم برآمد کے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔