کراچی: غریب آباد میں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 30 دکانیں خاکسترگئیں

Fire

Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاقت آباد کے قریب غریب آباد کی فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث 30 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ پر قابو لیا، غریب آباد فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مارکیٹ کے قریب واقع 4 منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث 30 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، جبکہ 15 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دور تک شعلے دکھائی دیئے جس سے اہل علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ عملہ اور دیگر ریسکیو اہلکاروں کی لگاتار 5 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔