کراچی: گھگر پھاٹک پر دھماکے سے متاثرہ ایک ٹریک کھول دیا گیا

Railway line Blast

Railway line Blast

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے قریب گھگر پھاٹک پر دھماکے سے متاثرہ ریلوے لائن کا ڈاون ٹریک بحال کر دیا گیا، جس کے بعد کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی۔

کراچی سے لاہور جاتے ہوئے دھابیجی پر دہشت گردی کا شکار بننے والی شالیمار ایکسپریس کے کچھ مسافروں کو بسوں اور کچھ کواسی ٹرین کی تین بوگیوں کے ذریعے کراچی کینٹ اسٹیشن لایا گیا جہاں ان مسافروں کو سنبھالنے اور ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا تھا۔

رات گئے ریلوے حکام نے ڈاؤن ٹریک بحال کر کے متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو کراچی کینٹ سے چلنے والی نائٹ کوچ سے لاہور کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوچکی ہے جبکہ اپ ٹریک کی مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔