کراچی میں بھوت پریت اور چڑیلوں کی تصاویر کی نمائش

Ghost

Ghost

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں بھوت پریت، چڑیلوں اور ڈراؤنے ڈھانچوں پر مبنی فن پاروں کی نمائش جاری ہے، ڈراونے اور خوفناک چہروں پر مبنی بھوت نگر کا منظر پیش کرتے 200 سے زائد ان فن پاروں کا انسپریشن زمانہ قدیم کی مذہبی روایات سے جڑا ہالوین کا تہوار ہے۔

گزشتہ دو ہزار سالوں میں رفتہ رفتہ مقبولیت حاصل کرتا مغرب کا یہ رواج اب دنیا بھر میں ایک بڑا ثقافتی تہوار بن چکا ہے۔ ہالیوین کی مناسبت سے اس شو کی ابتدا تین برس قبل شکاگو سے ہوئی جس میں ہر سال دنیا بھر کے پرنٹ میکرز حصہ لیتے ہیں۔

کراچی کی آرٹ گیلری میں مرنے والوں کی روحوں اور موت کے ایام کا یہ سماں دنیا کے بائیس ممالک سے 243 پرنٹ میکرز کی تخلیقی صلاحیت ، فنکارانہ مہارت اور تکنیک کی عکاسی کرتا ہے۔

ہر سال اکتوبر کی آخری شام کو منائے جانے والے day of the dead کی مناسبت سے پرنٹ آرٹ کا یہ ٹریولنگ شو انڈس ویلی گیلری کی جانب سے یکم نومبر تک جاری رہے گا۔