کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم ایک چھوٹی بچی سے زیادتی کرنے کے غرض سے اس کو بہلا کر لے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزم اس وقت سول لائنز تھانے میں موجود ہے، تاہم پولیس واقعے سے اظہار لا تعلقی کر رہی ہے۔