کراچی (جیوڈیسک) گڈز ٹرانسپورٹرز اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان مزاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہو گئے، ہڑتال طویل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومتی عہدیداران کے درمیان مزاکرات کا دوسرا دور آج شروع نہ ہو سکا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ملکی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ۔ ملکی بندرگاہوں پر کروڑوں روپے مالیت کے 40 فیصد پھل و سبزیاں خراب ہو گئی ہیں۔
پورٹ سرگرمیاں متاثر ہونے سے تاجروں کو کئی ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ درآمدی و برآمدی سرگرمیاں متاثر ہونے سے تاجروں کو ڈیمرجز کی مد میں بھی بھاری نقصانات کا سامنا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے پی ٹی پارکنگ تنازعہ سمیت دیگر مسائل کے حل تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔