کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز کا ڈکیتیوں اور بھتہ مافیا کے خلاف احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مال بردار گاڑیوں کے اغوا، ڈکیتیوں، بھتہ مافیا سے چھٹکارے اور تحفظ فراہم کئے جانے کے لئے ماڑی پور سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف ماڑ ی پور گیٹ نمبر 4 سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی شروعات احتجاج سے ہوئی اور ماڑیپور روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے کچھ دیر تک دونوں اطراف کے ٹریفک کو معطل رکھا گیا۔

جس کے بعد ریلی نکالی گئی جو براستہ شیر شاہ، نیٹی جیٹی پل اور آئی آئی چندریگر روڈ پہنچی۔ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے عہدیداروں نے آئی آئی چندریگر روڈ پر ذرائع کے آفس کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کے انکی آواز اور مطالبات حکام بالی تک پہنچائے جائیں۔ عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ اندرون سندھ قومی شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں کے اغوا اور ڈکیتیوں کو روکا جائے، انتظامیہ پرچی اور بھتہ مافیا سے چھٹکارے کا وعدہ پورا کرے اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔