اسلام آباد(جیوڈیسک)کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ شہر کے حالات خرب ہونے کی وجہ قبضہ مافیا بھی ہے۔اسلام آباد میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی زمینوں پر قبضہ مافیا بیٹھا ہے۔
سرکاری زمین لاوارث نہیں ہوتی لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لیز معاہدے ختم ہونے کے باوجود لوگ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ لیز معاہدے ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری زمینوں کے خریدو فروخت ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت صرف سرکاری املاک کا تحفظ چاہتی ہے، ۔ عدالت نے بورڈ آف ریونیو سے پالیسی طلب کر لی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی کی زمین تمام افراد سے واپس لے کر دوبارہ لیز پر دی جائے۔