کراچی کی خبریں 28/12/2015

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیرپٹی نے نے قومی سیاسی صورتحال پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور کرپشن جیسے ناسوروں کاخاتمہ ہی ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بناسکتا ہے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے کرپشن کے خاتمے کیلئے رینجرز کو استعمال کرنے کی کوشش نے نہ صرف ایک بارکراچی آپریشن کو متنازعہ بنایا اور آپریشن ضرب عضب کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ اداروں کے باہمی تصادم اور آئینی جنگ کی ابتدا ¿ کے علاوہ کرپشن آپریشن کو صرف سندھ تک محدود کرکے وفاقی حکمران پارٹی نے مخالف سیاسی قوت کوسندھ کارڈ کھیل کر اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی نا ¶ کو مجدھار سے نکالنے کا بھی موقع فراہم کرنے کے ساتھ بلاول اور زرداری کو سندھ کے عوام کو ایکبار پھر سندھ کے حقوق کے نام پر پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے جمع کرکے پیپلز پارٹی کو دوبارہ سے منظم و فعال کرنے کا موقع بھی فراہم کردیا ہے جو اس بات کی علامت ہے وفاق میں حکمران جماعت ایکبار پھرسیاسی جماعتوں کے ساتھ رسہ کشی کے ذریعے اداروں میں تصادم پیدا کرنے کی اپنے سابقہ دور اقتدار کی پندرہ سالہ پرانی پالیسی پر گامزن ہوچکی ہے جس کے نتائج خود حکومت ‘ حکومتی جماعت کیلئے ضرررساں ثابت ہوں گے بلکہ اس کے اثرات ملک و قوم کے مستقبل پر بھی بھیانک اثرات مرتب کرینگے کیونکہ زرداری نے اپنے دور صدارت میں اٹھارھویں آئینی ترمیم کی جو سیاسی چال چلی تھی آج وہی ان کی سب سے بڑی ڈھال ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آٹھ برس گزرنے باوجود بینظیر کے قاتل آج بھی آزاد ہیں ‘ جی کیو ایم
عوام بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہیں مگر پھر بھی انہی کی سن اور انہی کو چن رہے ہیں‘ گجراتی سرکار
ایوانوں میں جب تک جرائم پیشہ رہینگے اس وقت تک نہ تو امن ہوگا اور نہ کسی کو انصاف مل سکے گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر جمہوریت پسندوں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے آٹھ برس گزرجانے کے باوجود بینظیر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ‘ انصاف اور انتظام کے شعبہ منافقوں ‘ مفاد پرستوں ‘ بزدلوں ‘ زرپرستوں ‘ موقع پرستوں اور خود پرستوں کے ہاتھوں یرغمال رہینگے اس وقت تک ملک میں امن ‘ انصاف ‘ عدل ‘ مساوات اور خوشحالی و ترقی کا تصور بھی محال ہے اورجب تک لٹیروں ‘ قاتلوں ‘ مفاد پرستوں اور عوام دشمنوں کو منتخب کرنے کی روایت دہرائی جاتی رہے گی اقتدار ‘ انتظام اور انصاف کے شعبوں کی غلاظت میں اور اضافہ ہوتا رہے گا ۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ جب عدالت کے مطلوب و اشتہاری ٹی وی چینل پر قوم کے سامنے مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھ سے اوجھل اور گرفتاری سے محفوظ رہیں گے اور جرائم پیشہ عناصر اسمبلی میں قوم کے تقدیر پر سیاہی ملتے رہیں گے ممکن نہیں ہے کہ بینظیر کے قاتل گرفتار ہوسکیں کیونکہ عوام بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہونے کے باوجود انہی کی سنیں گے اور انہیں ہی چنیں گے تو پھربینظیر کی روح کو کس طرح انصاف ملے گا اور اس کے قاتل کیسے گرفتار ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شخصیت پرستی نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ‘ راجونی اتحاد
سونے کا چمچہ اور اقتدار کی گڑیا لیکر پیدا ہونے والے قوم کے مسائل کبھی حل نہیں کریں گے‘ عدنان میمن
عوامی مسائل غریب ومسائل زدہ طبقات سے تعلق رکھنے والی منتخب قیادت ہی حل کرسکتی ہے‘ اقبال ٹائیگر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )معاویہ کے گھر یزید کی تولید اور فرعون کے ہاں موسیٰ کی پرورش سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ انسان کے کردار کو اس کے حسب نسب اور پرورش سے منسوب نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی کسی اچھے اور نیک حکمران کی اولاد سے سو فیصد اسلاف جیسی حکمرانی کی توقع کی جاسکتی ہے اسلئے سیاستدانوں کو نانا‘ دادا‘ بابا اور ماں کے نام پر سیاست کرنے کی بجائے اپنے کردارسے ملک وقوم سے اپنی مخلصی اور عمل سے اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت پیش کرنا چاہئے کیونکہ اسلاف کے نام پر حق حکمرانی کے حصول اور شخصیت پرستی نے ہی ملک وقوم کو اس ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا ہے جس کی خمیازہ آج عوام مسائل ‘ مصائب ‘ حق تلفی اور ظلم کی صورت بھگت رہے ہیں ۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کہا کہ عوام کو بیوقوف بنانے والے سیاستدان قوم سے مخلص ہوسکتے ہیں اور نہ ہی سونے کا چمچہ اور اقتدار کی گڑیا ہاتھ میں لیکر پیدا ہونے والی ان کی اولادیں عوامی مسائل سے واقف اور ان کے حل میں دیانتدار ثابت ہوسکتی ہیں ۔ ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف مقامی خود مختاری میں ہے اور عوامی مسائل صرف غریب عوام ومسائل زدہ طبقات سے تعلق رکھنے والی منتخب قیادت ہی حل کرسکتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مودی پاکستان کے مستقبل کو خطرات سے دوچارکرگئے ہیں‘ سولنگی اتحاد
نوازمودی ملاقات پاکستان ‘ جمہوریت ‘ حکومت ‘ عوام اور خود نواز شریف کیلئے سودمند ثابت نہیں ہوگی
نو از مودی ملاقات کی خوش فہمیوں میں مبتلا طبقات مودی کی شخصی نحوست کونظر انداز کررہے ہیں‘ امیر سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نواز مودی ملاقات سے خوش فہمیوں اور خوش گمانیوں کے پہاڑ کھڑے کرنے والے مودی کی شخصی نحوست کو فراموش کررہے ہیں ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما میر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ودیگر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اچانک پاکستان آمد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ مودی اپنی شخصیت کے نحوست سے مکمل طور آگاہ ہونے کے ساتھ یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ بیرونی دورے پر بھارت سے باہر جس ملک بھی گئے وہ ان کی نحوست سے دوچار ہوا اسی لئے انہوں نے ایک سوچی سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کا دورہ ¿ کیا اور اپنے منحوس قدم اس ارض پاک پر رکھ کر اپنی نحوست کے جراثیم یہاں منتقل کرنے کی سازش کی ہے جو قابل توصیف نہیں بلکہ قابل مذمت و تشویش ہے جبکہ میاں نواز شریف نے مودی کا پر تپاک استقبال کرکے نہ صرف اپنی حکومت کے مستقبل بلکہ اپنے لئے بھی خطرات کو دعوت دی ہے اسلئے میڈیا کو نواز مودی ملاقات کی توصیف میں رطب اللسان ہونے کی بجائے اس ملاقات کی نحوست سے حفاظت کی تدابیر س قوم کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔