کراچی(جیوڈیسک)سندھ کی بدلتی سیاسی صورتحال کے تناظر میں گورنر عشرت العباد کراچی ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہو گئے۔ وہ لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کریں گے۔
گورنر سندھ عشرت العباد صبح سویرے تقریبا پانچ بجے کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ تاہم گورنر سندھ نے ان کے ساتھ گفتگو سے گریز کیا۔ اس سے پہلے ساری رات ان کی لندن روانگی کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی رہیں۔
صوبے کی سیاسی صورتحال میں اس وقت تیزی سے تبدیلی آئی جب پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس واپس لے لیا۔ عشرت العباد پہلے دبئی جائیں گے، پھر لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ الطاف حسین سے ملاقات کریں گے جس میں اہم فیصلے ہو سکتے ہیں۔