کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لیا۔
گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ الائشیں ٹھکانے لگانے کا کام روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے اور تعفن کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اسپرے کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر طریقے سے سر انجام دیا جائے انکا کہنا تھا کہ الائشوں کو ٹھکانے لگانے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔