گجرات کی خبریں 9/7/2014

Gujrat

Gujrat

چودھری پرویزالھی سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور یورپ و پنجاب (پاکستان) کے امیر حاجی محمد یعفور رضا عطاری، عامر مدنی، محمد بلال مدنی اور محمد عثمان عطاری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و مشکلات سے نجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو مدنی قافلے اور دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 95 سے زائد شعبہ جات میں مدنی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ محمد یعفور رضا عطاری نے چودھری پرویزالٰہی کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اعتکاف کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ 5 براعظموں میں مدنی چینل کی نشریات دیکھی جا رہی ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے اسلام کیلئے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ غیر سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد صرف اور صرف سنت رسولۖ کی پیروی اور اسلام کی روشنی پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سمیت دیگر اضلاع میں مدنی چینل کی نشریات سے عوام مستفید ہو رہی ہے، مدنی چینل کی نشریات لوگوں کے دلوں پر اثر کر رہی ہے اور عوام کے شرعی مسائل کے حل کیلئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔
۔۔۔۔۔……………………
………………………….
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسڑکت جیل گجرات کا دروہ کیا
گجرات(جی پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسڑکت جیل گجرات کا دروہ کیااس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گذشتہ روز جیل کی ماہانہ انسپکشن کے لئے دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں، کچن، ہسپتال کا دورہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے اور جیل حکام کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔……………………
………………………….
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ جو لوگ آئی ڈی پیز
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ جو لوگ آئی ڈی پیز کے نام پر چندے اکٹھائے کر رہے ہیں ‘ انہوںکو چاہیے کہ گجرات میں اُن لوگوں کا بھی احساس کریں گے کہ جن کا کوئی پرسان حال نہیں گجرات میں سینکڑوں ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ روزی کمانے سے قاصر ہیں ‘ انہوں نے کہا ہے کہ احادیث نبوی ہے کہ جب صدقہ اور خیرات کرو تو اپنے ارد گرد اپنے ہمسائیوں میں نظر ڈالو اگر ان میں کوئی مستحق نہ ہو تو کسی دوسرے کو صدقے و خیرت دو ‘ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ گجرات میں لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری کی وجہ سے کئی سفید پوش گھروں میں سحری و افطار ی کا انتظام نہیں کر سکتے ‘ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ خشک راشن یا نقدی چھپے سے ان گھروں میں پہنچائے جائے ناکہ دستر خوان کے نام چند مٹھی چاول دے کر فوٹو کھچوائی جائے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی راہنمائوں کو چاہیے کہ جس طرح تنویر گوندل نے مختلف علاقوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے خشک راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ‘ اس منظم طریقہ سے بہتر بنائیں تاکہ مستحق اور غریب عوام بھی رمضان کے فیوض و برکات سے مستفید ہو سکیں ۔
۔۔……………………
………………………….
ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی مذہبی کاروباری شخصیات نے رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ
گجرات ( جی پی آئی ) ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی مذہبی کاروباری شخصیات نے رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر جا کر اُن کی عیادت کی اور اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رانا مشرف علی ناز کو صحت و تندرستی عطا فرمائے تاکہ غریب عوام کی خدمت کو آگے بڑھا سکیں ‘ عیادت کرنیوالوں میں سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سید آصف رضانقوی ‘ ممتاز مذہبی راہنماء آغا مبارک علی موسوی ‘ چوہدری طارق سلامت صراف ‘ سید مشکور مہندی زاہدی ‘ ڈاکٹر رزاق احمدغفاری ‘ عرفان عامر بٹ ‘ چوہدری شاہد رسول مرغا جی ‘ رانا نذیر احمد بندر و دیگر شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔……………………
………………………….
ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے نوجوان صحافی خرم اسماعیل کی والدہ محترمہ کی وفات
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے نوجوان صحافی خرم اسماعیل کی والدہ محترمہ کی وفات پر اُن سے اظہار تعزیت کیا ہے ‘ اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماں کا سایہ سب پر سلامت رکھے ‘ ماں وہ ہستی ہے جو کہ ہر وقت اپنی والاد کیلئے دعائیں مانگتی رہتی ہے’ بزرگ چاہیے چار پائی پر ہی کیوں نہ ہوں دعائیں مانگا اپنے فرض سمجھتے ہیں ‘ اللہ تعالیٰ خرم اسماعیل اور اُن کے بھائیوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔ اور اُن کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں عطا جگہ عطا فرمائیں ۔
۔۔……………………
………………………….
جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی زیر صدارت منعقد ہوا
گجرات ( جی پی آئی ) جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ‘ جس میں نوجوان صحافی خرم اسماعیل کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس میں عامر چوہدری ‘ عرفان بٹ’ یاسر وریا’ قاری محمد شفیع نوشاہی ‘ رانا مشرف علی ناز ‘ ڈاکٹر انجم نور دین و دیگر نے شامل تھے ۔
۔۔……………………
………………………….
گجرات میں مساجد کی سکیورٹی چیک کرنے کی ضرورت ہے
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات میں مساجد کی سکیورٹی چیک کرنے کی ضرورت ہے ‘ کیونکہ اکثرمساجد کے بعد رضاکار ڈیوٹی دے رہے ہوتے ہیں ‘ جن کے پاس کوئی اسلحہ بھی نہیں ہوتا ‘ ایسے میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد میں سحری و افطاری کے وقت خصوصی حفاظتی احکامات ہونے چاہیے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔
۔۔۔……………………
………………………….
ممتاز قاری قرآن قاری محسن رضا قادری نے جامعہ فاطمتہ الزہرہ قرآت اکیڈمی
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز قاری قرآن قاری محسن رضا قادری نے جامعہ فاطمتہ الزہرہ قرآت اکیڈمی میں سنی تحریک کے ضلعی صدر حضرت پیر سید مبشر حسین شاہ آستانہ عالیہ شکریلہ شریف اور غازی ڈاکٹر مدثر اختر قادری کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ضلع کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں حضرت علامہ مولانا قاری شاہد چشتی ‘ حضرت علامہ اورنگزیب نورانی ‘ پیر سید وقاص شاہ ‘ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ‘ علامہ ایاز اختر نعیمی ‘ راحت قادری ‘ قاری مشتاق احمد قادری ‘ حاجی اورنگزیب بیگ ‘ ناظم قادری ‘ مرزا اکمل بیگ ‘ مرزا فہد بیگ ‘ مرزا شجاعت قادری ‘ حافظ عبدالوہاب ‘ رضا مصطفی ودیگر نے شرکت کی ۔
۔۔……………………
………………………….
ممتاز کاروباری شخصیات حمزہ سیٹھی نے اپنی رہائشگاہ پر دوست احباب کے اعزاز
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز کاروباری شخصیات حمزہ سیٹھی نے اپنی رہائشگاہ پر دوست احباب کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ‘ جس میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘ جن میں ٹیپو شاہ ‘ علیم بٹ سٹی صدر ایم ایس ایف ‘ ملک یاسین ‘ حمزہ بٹ لاء کالج ‘ میاں نور لون ٹائر’ چوہدری فخر ‘ مجاہد لاء کالج ‘ ذیشان بھٹی لاء کالج ‘ زین سیٹھی ‘ سعد شاہ پنجاب پولیس ‘ حنان بٹ ‘ سکندر بٹ’ چوہدری نصیب لاہور یونیورسٹی ‘ عبداللہ جازب ایم ایس ایف ‘ سلیم پنجاب کالج ‘ فائز شاہ آستانہ عالیہ شہنشاہ و لائت ‘ علی شاہ فاران کالج ‘ معین الدین پور ‘احمد بٹ ایڈووکیٹ’ پروفیسر نو خان شاہ ‘ علی سیٹھی ‘ مزمل سیٹھی ‘ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔