کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب پانی والے گڑھے میں گرنے والے بچے کی لاش کو ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔
گلستان جوہر کے علاقے میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قریب بلڈنگ کی تعمیرات کے لئے کھودے گئے گڑے میں جمع ہونے والے پانی میں ایک بچہ گرگیا تھا،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 9 سالہ مزمل شام 5 بجے گھر سے گیا اور جب رات 9 بجے تک نہ لوٹا تو انہوں نے تلاش شروع کی،جس کے بعد انہیں بچے کی چپلیں ملیں،ابتدا میں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
بالٹیوں کی مدد سے پانی نکالنا شروع کیا۔ بعد ازاں رات 2 بجے فائر بریگیڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، ریسکیو کے عملے اور علاقہ مکینوں کی کوششوں کے بعد بچے کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔