کراچی : گلستان جوہر میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب واقع ایک نجی بینک کی برانچ میں 4 مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ئوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے۔تاہم ڈاکو فرار ہونے کامیاب ہوگئے۔