کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گلستان جوہر میں پی ایس 88 ضمنی انتخاب کے موقع پر ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کو پولیس نے سیل کر دیا۔
گلستان جوہر میں جوہر موڑ کے قریب پی ایس 88 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے گزشتہ روز کھلنے والے الیکشن افس کو پولیس نے ممنوعہ ترانا چلانے پر سیل کر دیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطاق جوہر موڑ کے قریب ایم کیوایم کا انتخابی دفتر سیل کیا گیا ہے، انتخابی دفتر کو ممنوعہ ترانہ چلانے کے بعد بند کیا گیا ہے اور دفتر سے ساؤنڈ سسٹم کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔