کراچی : گلستان جوہر میں سینئر وکیل قتل ، وکلا کا عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سینئر وکیل ایم ایم طارق کو قتل کر دیا گیا، ایم ایم طارق کے قتل پر وکلا تنظیموں نے آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سینئر وکیل ایم ایم طارق کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ، مقتول طویل عرصے سے شعبہ وکالت سے منسلک تھے اور پرویز مشرف دور میں نیب کے وکیل بھی رہے۔

ایم ایم طارق کے قتل پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، کراچی بار اور ملیر ایسوسی ایشن نے آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی ایم ایم طارق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزموں گرفتار کر عبرتناک سزا دی جائے۔