کراچی : گلستان جوہراور ملیر میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

Police Targtd Operation

Police Targtd Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی، پرفیوم چوک اور ملیر کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں پولیس نے ٹارگٹیڈ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس اہلکار فہرست میں موجود ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارتے رہے۔

گلستان جوہر کے علاقے میں قائم رابعہ سٹی اپارٹمنٹس اور پرفیوم چوک کے قریب واقع اپارٹمنٹس میں پولیس کی جانب سے مطلوب اورمشتبہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے ٹارگٹیڈ آپریشن کیا گیا، ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ، موٹرسائیکل، سرکاری اورپولیس کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئی ہیں۔

کارروائی کے دوران پولیس کے پاس مطلوب ملزمان کی فہرست بھی موجود تھی، پکٹرے جانے والے بعض افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بھی ہے۔ دوسری جانب ملیر کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں پولیس نے ٹارگٹیڈآ پریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیکراسلحہ برآمد کر لیا۔