کراچی(جیوڈیسک)کراچی لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں رینجرز کے ٹاگیٹڈ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے گیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کرنل شفیق نیازی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل لانڈھی میں ہونیوالے دھماکے میں ملوث افرادکی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جارہا ہے۔
جس کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز لانڈھی میں پان کے کیبن کے قریب دھماکے میں باپ ،بیٹا جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ 5 دکانوں اور متعدد موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا تھا۔