کراچی: گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام

Traffic

Traffic

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش کے باعث راشد منہاس روڈ، ڈالمیا،جوہر چورنگی اور گلشن اقبال میں شدید ٹریفک جام دیکھا جارہا ہےاور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ، ڈالمیا، جوہرچورنگی اور الہ دین پارک کےاطراف شدید ٹریفک جام ہے جبکہ گلشن اقبال، نیوٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ یونیورسٹی روڈ اور اطراف کے راستے رات گئے ہی بند کر دیے گئے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفاعی نمائش کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔