کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال پارک لاہور میں خود کش حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت سینکڑوں افراد کی ہلاکت نے امن کے جھوٹے حکومتی دعووں کا پول کھولنے کے ساتھ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ جب تک اقتدار کے ایوانوں میں عوام دشمن ‘ منافق ‘ مفاد پرست عناصر رہیں گے‘ بالائی سطح سے دہشتگردوں کی سرپرستی کی جاتی رہے گی اور اداروں کو دہشتگردوں کے معاون کاروں سے پاک نہیں کیا جائے گا قوم اسی طرح اپنے پیاروں کے جنازے اٹھانے پر مجبور رہے گی ۔یہ بات محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے گلشن اقبال پارک خود کش حملے کے کے شہداءکے ایصال ثواب کیلئے روشن پاکستان ہاوس میں منعقدہ فاتحہ خوانی کی محفل کے بعد ایم آر پی کے صدر محمد سلیمان راجپوت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امیر پٹی نے مزےد کہا کہ فوج دہشتگردی کے خاتمے کی عظیم جدوجہد میں مثالی قربانیاں پیش کررہی ہے مگر اس کے باوجود دہشت گردی کا تسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے قوم اب آرمی چیف سے یہ پوچھنے پر مجبور ہوچکی ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کا ان کا عزم پایہ تکمیل تک پہنچ بھی پائے گا یا جمہوریت کو بچانے کیلئے عوام کو قربان کرنے کی روایت ہمیں کسی بھیانک انجام تک لیجانے میں کامیاب ہوجائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی پریس کلب پر حملہ صحافت کیخلاف دہشتگردی ہے ‘ جی کیو ایم کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کراچی پریس کلب پر شر پسندوں کے حملے نجی چینل کی وین نذر آتش کرنے اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حق صداقت کے صحافتی عمل کو روکنے اور عوام تک حقائق کی منتقلی میں رخنہ اندازی کیلئے صحافیوں کو دھمکیاں دینے ‘ ان پر تشدد کرنے اور انہیں قتل کئے جانے کے واقعات تو ملک میں عام تھے ہی اب پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے پریس کلب یعنی کراچی پریس کلب پر شر پسندانہ حملہ یقینا صحافت کیخلاف دہشتگردی اور صحافیوں کے عدم تحفظ کا بین ثبوت ہے کیونکہ جب شر پسند کھلے عام اور دن دہاڑے کراچی پریس کلب کو شر پسندی کا نشانہ بناسکتے ہیں تو پھر چھوٹے شہروں اور دیہاتوں و قصبوں کے پریس کلب اور صحافیوں کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوسکتا یہ وہ سوال ہے جو قوم اور صحافیوں دونوں کیلئے پریشان کن ہے اور ا سکا جواب صرف سیکورٹی اداروں و حکمرانوں کے پاس ہے مگر وہ جواب دینا پسند نہیں کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ کو بالغ نظر ‘ حقیقت پسند اور معتدل مزاج صدرچاہئے‘ سولنگی اتحاد امریکی عوام یقینامتعصب وتنگ نظر ٹرمپ کو مسند صدارت پر بٹھانے کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے امریکی صدر بارک اوبامہ کی جانب سے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوششوں کے خلاف احتجاج کو راست و خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر کی معیشت میں مسلمانوں کا کردار انتہائی اہم ہے مگر اسے نظر انداز کرکے محض چند بھٹکے ہوئے عناصر کی بنیاد پر اسلام کے تمام پیروکاروں کو بدنام کرنا یقینا نا انصافی اور حماقت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اسلئے ہمیں امریکہ کے باشعور شہریوں سے یہ توقع ہے کہ وہ صدارتی امیدوار ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر توجہ دینے کی بجائے ان کے بیانات کو ان کی محدود سوچ اور معتصبانہ طرز عمل جانتے ہوئے صدارتی انتخابات میں انہیں مسترد کرکے امریکہ کیلئے ایسے صدر کا انتخاب کرینگے جو حقائق پسند ‘ معتدل مزاج ہونے کے ساتھ امریکی عوام کی عالمی تنہائی کو دور کرنے کیلئے دنیا بھر سے محبت کرنے کی اہلیت کا حامل بھی ہو۔