کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ تارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن اقبال میں مختلف کاررائیوں کے دوارن چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ان پر 25 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے۔
ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ کراچی کے علاقے عیسی نگری میں بھی چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی کے دوران بھتہ خور غوث کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول، 2شارٹ گن، 2 رائفل، ایس ایم جی اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور اسلحے کی منتقلی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔