کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں گشت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد 23 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 8 افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔
ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رو ز پرمامور رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس پر رینجرز نے کارروائی کر کے 23 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔
جن میں سے 8 افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ 15 مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی رٹ قائم کرنا ہماری زمہ داری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والوں نہیں چھوڑا جائے گا۔