کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے مقابلے کے بعد مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا، کارروائی کے دوران چار ملزمان مارے گئے، جبکہ لیاری میں گینگ وارکے 2 ملزم ہلاک ہوگئے۔ گلشن معمار میں سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران 3 روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کو بازیاب کرالیا گیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی ناصر آفتاب کے مطابق مغوی تاجر سے دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے پولیس پارٹی کے لئے 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
اْدھر ایس پی لیاری شاہ نواز خان کے مطابق لیاری کے علاقے سنگو لین میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک ہوگئے۔