کراچی : گلشن معمار میں قتل ہونیوالی لڑکی کا پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ زیادتی کے بعد آٹھ سالہ بچی کو قتل کر دیا گیا۔ جناح ہسپتال میں شام کے وقت خاتون ایم ایل او کی ڈیوٹی نہ ہونے سے پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا۔

وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے ہسپتال عملے اور پولیس کو فوری تحقیقات اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مبینہ زیادتی کی شکار 8 سالہ بچی کی لاش گلشن معمار سے جناح ہسپتال لائی گئی جہاں شام کی شفٹ میں لیڈی ایم ایل او تعینات نہ ہونے کا انکشاف ہوا اور اس کا پوسٹمارٹم نہ ہو سکا۔

کم سن کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ بچی چھت سے گری ہے ۔ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں حقیقت پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آ جائے گی۔