کراچی : گلشن اقبال میں ڈاکووں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلشن اقبال ممتاز منزل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 11 میں ممتاز منزل کے قریب واقع ہوٹل پر مسلح افراد نے لوٹ مار کر نے کی کوشش کی، تاہم ہو ٹل پر بیٹھے افراد کی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

مسلح افراد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ہو نے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔