کراچی (جیوڈیسک) نارتھ کراچی میں مسلح افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے سماجی رہنما خرم ذکی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں خالد راؤ نامی شخص بھی شامل ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی، مجلس وحدت المسلمین اور تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس خیابان شجاعت میں مکان سے خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جبکہ کورنگی نمبر 5 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران پولیس اہلکار جاوید زخمی ہو گیا۔