کراچی (پ ر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہر کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے اس وقت اہلیان کراچی کو اپنوں کے سہارے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان آگے بڑھ کر شہر کراچی کی مظلوم عوام کا ہاتھ تھامیں اور ان کے دکھوں کا مداوا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قبائ، فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں جماعت اسلامی زون گلبرگ کے سالانہ اجتماع کارکنان برائے سالانہ منصوبہ عمل میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور ملک کے بچے بچے کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا مقروض بنا دیا ہے ۔دھوکے باز حکمرانوں کے ہاتھوں ملک اور قوم ترقی نہیں کر سکتے ۔ کرپشن کے ناسور سے ملک کو نجات دلانے کے لئے اُٹھنا ہو گا۔ خلوص اور جذبے سے ساتھ جدوجہد کی جائے تو کرپشن کے سومنات کو پاش پاش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کو برداشت کر نا اور بدیانتی کو قبول کر نا ظلم اور بددیانتی میں شریک ہو نے کے مترادف ہے ۔ہمارے نبی اکرم ۖ تو صادق اور امین تھے اور اپنے دشمنوں کی امانت میں خیانت برداشت نہیں کر تے تھے ۔ہم اسی نبی ۖ کے امتی ہیں اس لئے ہمیں خیانت اور ظلم سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کر نا ہوگا اور کرپشن کے ناسور سے ملک کو نجات دلانے کے لئے اُٹھنا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان مہم شروع کی ہوئی ہے اور کرپشن میں ملوث حکمرانوں اور کرپٹ عناصر کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔اب اس مہم کی گونج پارلیمنٹ ہائوس اور چوکوں اور چوراہوں میں بھی سنائی دے رہی ہے ۔پناما لیکس کے بعد حکمرانوں ،برسوں سے اقتدار میں رہنے والوں اور طبقہ اشرافیہ کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔اس موقع پر امیر زون گلبرگ کامران سراج،نائب امراء زون سعید عامر موسیٰ، عرفان شاہ اور حسن حماد بھی موجود تھے، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون گلبرگ کامران سراج نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کو گھر گھر پہنچانا ہر کارکن کی ذمہ داری ہے ، کارکنان فریضہ اقامت دین کی جدوجہد میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اویس یاسین و دیگر کی محمد جلال کی اہلیہ کے انتقا ل پر اظہار تعزیت کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی زون نارتھ ناظم آباد اویس یاسین، نظم زون اور ناظمین علاقاجات نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن محمد جلال کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحومہ کے لئے مغفرت اور اہل خانہ و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسحاق تیموری و دیگر کی معراج محمد خان کی والدہ کے انتقا ل پر اظہار تعزیت کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی زون لیاقت آباد اسحاق تیموری اور نظم زون نے لیاقت آباد حلقہ شرقی کے ناظم معراج محمد خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے مر حومہ کے لئے مغفرت اور اہل خانہ و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320