کراچی : مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بہنیں جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں مضر صحت کھانا کھانے سیپانچ بہنیں جاں بحق ہو گئیں، والد اور والدہ سمیت چار افراد کو تشویشناک حالت میں ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلی اور گورنر سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار کے احسن آباد فیز ٹو میں واقع گھر میں مضر صحت کھانا کھانے سے پانچ بہنیں جاں بحق ہو گئی۔

ان میں بائیس سالہ پارس، انیس سالہ ارم، سولہ سالہ کرن، بارہ سالہ عمبرین اور نو سالہ ثواب شامل ہیں۔ واقعے میں متاثرہونے والے پچاس سالہ والدغلام مرتضی، پینتالیس سالہ والدہ صفیہ، سترہ سالہ عامر اور تیرہ سالہ مہرالنسا کو طبی امداد کے لئے ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زہریلے کھانے سے متاثر ہونے والے غلام مرتضی واٹر بورڈ کے ملازم ہیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گورنر سندھ نے متاثرہ افراد کو موثر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔