کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جاری گرمی کی لہر مزید 4 روز تک برقرار رہے گی جب کہ آج درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی اور آج شہر کا درجہ حراست 41 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر مزید 4 روز تک جاری رہے گی اور پھر شہر کے درجہ حرارت 25 جون سے کمی آنے کا امکان ہے۔ 25 جون کے بعد شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی شہر کا درجہ حرارت 39.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔